ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شری پد نائک کی حالت مستحکم، وزیر اعلی نے کہا، دہلی شفٹ کرنے کی ضرورت نہیں، گوا جائیں گے راج ناتھ 

شری پد نائک کی حالت مستحکم، وزیر اعلی نے کہا، دہلی شفٹ کرنے کی ضرورت نہیں، گوا جائیں گے راج ناتھ 

Tue, 12 Jan 2021 19:47:26    S.O. News Service

نئی دہلی،12/جنوری (آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر شری پد نائک پیر کو کرناٹک کے قریب سڑک حادثے کا شکار ہوگئے۔ اس حادثے میں ان کی اہلیہ اور ایک ساتھی کی موت ہوگئی ہے۔ جبکہ شری پد نائک کو گوا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ اسپتال کے مطابق شری پد نائک کی پیر کی شب ہی کچھ سرجری ہوئی ہے۔ گوا کے وزیر اعلی پروموڈ ساونت کے مطابق شری پدنائک خطرے سے باہر ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر  دہلی شفٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی گوا کے وزیر اعلی سے بات کی تھی اور مرکزی وزیر کے بہتر علاج کا انتظام کرنے کو کہاتھا۔


Share: